ادب آموز

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - تعلیم و تربیت دینے والا، تادیب کرنے والا، استاد۔  ادب آموز بلا کا ہے تغافل ان کا شوق پر حوصلہ نے خوب سزا پائی ہے      ( ١٩٥٠ء، ترانۂ وحشت، ١٠٧ ) ٢ - وہ شخص جو ادب سیکھے ہوئے ہو، شاگرد، مؤدب۔ "ہماری ادب آموز نگاہیں یکایک اس عظیم الشان بزرگ کی خیالی تصویر کی جانب اٹھتی ہیں۔"      ( ١٩٠٧ء، مضامین چکبست، ٢٨٤ )

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'اَدَب' کے ساتھ 'آموختن' مصدر سے فعل امر 'آموز' لگایا گیا ہے۔ جو اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔

مثالیں

٢ - وہ شخص جو ادب سیکھے ہوئے ہو، شاگرد، مؤدب۔ "ہماری ادب آموز نگاہیں یکایک اس عظیم الشان بزرگ کی خیالی تصویر کی جانب اٹھتی ہیں۔"      ( ١٩٠٧ء، مضامین چکبست، ٢٨٤ )